لاہور، وارداتیں کرنیوالے 2 جعلی اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور (آئی این پی) لاہور میں شہریوں سے وارداتیں کرنے والے 2جعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ساندہ کے علاقہ میں پولیس یونیفارم میں شہریوں سے وارداتیں کرنے والے 2ملزمان گرفتار کیے گئے ، ڈولفن نے دوران پٹرولنگ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہہ ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا۔

ملزمان نے 2روز قبل ایم اے او کالج کے قریب پولیس یونیفارم میں شہری سے واردات بھی کی تھی۔دونوں ملزمان پر چوری،ڈکیتی،راہزنی،دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2موبائلز،موٹر سائیکل برآمد کر کے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close