چائے دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

سانگھڑ(آئی این پی)سانگھڑ میں چائے دینے میں تاخیر کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سانگھڑ کے گاؤں خمیسو بروہی میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی اور بتایا کہ بہن نے چائے دینے میں دیر کی تو اس نے غصے میں آکر اسے گولی مار دی۔ملزم نے پستول سمیت تھانے پہنچ کر گرفتاری دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close