سندھ، رخصتی کے فوری بعد دلہا دلہن نے گھر جانے کی بجائے مہنگائی کے خلاف مظاہرے کی قیادت کی

نواب شاہ (پی این آئی) نکاح کے فوری بعد دولہا دلہن نے رخصتی کی لیکن گھر جانے سے پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا یاسر برڑو نے روایتی لباس اور دلہن سحرش پیرزادہ نے سرخ عروسی جوڑا پہنے سڑک پر آٹا، پیٹرول اور چینی مہنگی کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی قیادت کی۔ مظاہرے کے موقع پر دلہا دلہن کے ہمراہ باراتی بھی موجود تھے جنہوں نے مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔

اس حوالے سے دلہن سحرش کا کہنا ہے کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ رخصتی کے بعد گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر میں نے ہامی بھر لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close