کراچی کی لڑکی نے باپ کاقاتل کو 14 سال بعد گرفتار کرا دیا

دبئی (آئی این پی)بہادر بیٹی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، والد 2008 میں کراچی میں قتل ہوئے، 14 سال بعد دبئی میں بیٹی نے سوشل میڈیا پر قاتل کو پہچان لیا، شواہد جمع کیے اور دبئی پولیس کو اطلاع دے کر قاتل کو گرفتار کروا دیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے قاتل تک پہنچنے والی ماہم امجد اب ملزم تقی شاہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانے کی کوششوں میں ہیں تاکہ ملزمان پر مقدمہ چلے سزا ہو۔

ماہم کہتی ہیں والد نے دفتر میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑی تھی، جس پر ملزم تقی شاہ نے انہیں قتل کیا تھا۔اب ماہم ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانا چاہتی ہیں، تاکہ ملزم پر پاکستان میں مقدمہ چلے۔ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوشل میڈیا پر رابطہ کیا، جس کا وزیر خارجہ نے فوری ایکشن بھی لیا۔بہادر لڑکی ماہم کو دھمکیاں بھی ملیں، بہت پریشرائز بھی کیا گیا، مگر وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی سے نہیں ڈرتی، چاہے جان ہی کیوں نا چلی جائے، والد کے قاتل کو ان کے منتقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے ملزم تقی شاہ کی پاکستان حوالگی کیلئے فوری ایکشن لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close