3 ہزار 500 سال قبل کھوپڑی کا آپریشن کیے جانے کے شواہد مل گئے

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل اور امریکہ کے محققین نے تقریبا3ہزار500سال پہلے انسانی کھوپڑی کی سرجری کے شواہد کا پتہ لگایاہے۔ امریکی سائنسی جریدے پلوس ون میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق محققین نیاسرائیل کے شمال میں واقع میگیدوکے جدید گاوں میں دو نوجوان بھائیوں کے ڈھانچے کا جائزہ لیاجو کانسی کے آخری دور(تقریبا 1550 سے 1450 قبل مسیح) کی ایک عمارت کی چھت کے نیچے دبے ہوئے تھے۔

محققین کے مطابق دونوں بھائی نشوونما کے عارضے میں مبتلا تھے، اور دونوں میں ایک دائمی متعدی بیماری سے مطابقت رکھنے والی ہڈیوں کے نشوونما کے عارضے کی نشاندہی ہوئی۔تحقیق سے پتہ چلا کہ ان میں سے ایک بھائی کے کھوپڑی کے سامنے والے حصے میں ہڈی کا ایک بڑا مربع ٹکڑا کاٹا گیا تھا،یہ عمل کسی مخصوص بیماری کے علاج کا ایک طریقہ ہے جس کے دوران کھوپڑی میں سوراخ کیا جاتا ہے یا کاٹا جاتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے، آپریشن کامیاب نہیں ہوا تھا اور وہ شخص تھوڑی دیر بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close