گجرات یونیورسٹی کی دو طالبات میک اپ کٹ کیلئے آپس میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

گجرات(آئی این پی)گجرات یونیورسٹی کی دو طالبات میک اپ کٹ کے لیے آپس میں لڑ پڑیں۔دونوں طالبات یونیورسٹی گرانڈ میں گتھم گتھا ہوئیں اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی برسات کردی۔ دونوں طالبات کی آپس میں لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دونوں طالبات کی لڑائی کے دوران پاس کھڑے طلبہ تماشا دیکھتے رہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طالبات کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا اور ان کے کارڈ ضبط کرلیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں