نئی دہلی (پی این آئی) سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بھارتی حکومت نے”گائے کو گلے لگانے کا دن” منانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی بہتری کے لیے کام کرنے والے ادارے نے بدھ کے روز 14 فروری کو گائے سے گلے ملنے کے دن کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کے بعد مشاورتی بورڈ نے یہ ہدایت واپس لے لی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے جانے والے نئے اعلان میں فیصلہ تبدیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ نوٹس میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام اور منسٹری آف فشریز، اینیمل ہسبینڈری کی طرف سے گائے کو گلے لگانے کا دن منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں