کٹے کے گوشت کو بکرے کا بتا کر فروخت کا انکشاف

کراچی(آئی این پی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کٹے کے گوشت کو بکرے کا بتاکر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق سولجر بازار سے غیرقانونی ذبح کیا ہوا 500 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس حوالے سے بتایا کہ کٹے کے گوشت کو بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کیا جاتا تھا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذبیحہ اور شہریوں کو دھوکا دینے کا عمل بند کیا جائے، شہری محکمہ ویٹرینری سے تصدیق شدہ گوشت ہی خریدیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close