ترکیہ میں زلزلے کی پیشنگوئی ہالینڈ کے سائنسدان نے کتنے دن پہلے کی تھی؟

ایمسٹر ڈیم (آئی این پی) ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.6شدت کے ہولناک زلزلے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا بڑا انکشاف سامنے آ گیا، ہالینڈ کے ایک سائنسدان فرینک ہووگربیٹس نے 2فروری کو پیشگوئی کی تھی کہ 4 سے 6فروری کے درمیان 7.5شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے ہالینڈ کے ایک سائنسدان نے 2فروری کو پیشگوئی کی تھی،

فرینک ہووگربیٹس نے کہا تھا کہ 4 سے 6فروری کے درمیان 7.5شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے، ڈچ سائنسدان نے اپنی پیش گوئی میں کہا تھا کہ جنوبی وسطی ترکیے، اردن، شام اور لبنان میں زلزلہ آ سکتا ہے۔پیش گوئی سیاروں، سورج کے درمیان جیومیٹری، زمین پر برقی مقناطیسی اثرات کی بنیاد پر تھی۔ آئندہ آنے والے دنوں میں وسطی ترکیے، اطراف کے خطوں میں مزید زلزلے کی بھی پیشگوئی کی تھی۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2022میں بھی ایک سائنسدان نے اسی علاقے میں بڑے زلزلے سے خبردار کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close