رہائی پانے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کر دیا

نوشہرو فیروز(آئی این پی)نوشہرو فیروز میں جیل سے رہا ہونے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کردیا۔نوشہرو فیروز کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے قیدی کے گھر جانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

رہائی پانے والے قیدی عبدالمجید عمرانی کے رشتے دار قیدی کو لینے ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو عبدالمجید نے گھر جانے سے انکار کردیا اورکہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے وہ جیل میں ہی رہیگا۔عبدالمجید عمرانی منشیات کے مقدمے میں 6 ماہ سے جیل میں تھا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close