سانپ کے ساتھ سیلفی، جوس کی دکان کا مالک انوکھے شوق کا شکار ہو گیا

نئی دہلی (پی این آئی) سانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بھارتی میڈیا کے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نوجوان نے سیلفی لینے کے شوق میں سانپ کو گلے میں ڈالا تاہم اس کو واپس نکالنے کے دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں چل بسا، مرنے والا شخص جوس کی دکان کا مالک ہے لیکن انوکھی سیلفی کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close