آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے دوستی ہو گئی، پاکستانی خاتون شادی کرنے بھارت چلی گئی

بنگلورو (پی ااین آئی) آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے پاکستانی خاتون اور بھارتی نوجوان میں دوستی ہوئی جس کے بعد خاتون نے بھارت جا کر شادی کرلی.خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاتون ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مقیم تھی. اس کی آن لائن لڈو گیم کے دوران ریاست اتر پردیش کے ملائم سنگھ یادیو سے دوستی ہوئی تھی.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملائم نے پاکستانی خاتون کو نیپال کے ذریعے انڈیا پہنچنے میں مدد کی اور دونوں نے پانچ ماہ قبل شادی کرلی اور ساتھ رہنے لگے. پولیس نے ملائم سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون کو فارنرز رجسٹریشن آفس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے واپس پاکستان ڈی پورٹ کرے گا. معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close