معافی مانگنے کے باوجود برطانوی وزیراعظم کو ٹریفک پولیس نے جرمانہ کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانوی وزیراعظم کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا ہے کیونکہ چلتی گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر انہیں جرمانہ ہو گیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانےکیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی لیکن ویڈیو آؤٹ ہوتے ہی ان کی کھلی سیٹ بیلٹ کا مسئلہ کھڑا ہو گیا اور برطانیہ کی ٹریفک پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کرتے ہوئے اسے ایک سنجیدہ معاملہ قرار دیا جس پر ایکشن ضروری تھا۔

وزیراعظم رشی سونک نے گزشتہ روز ویڈیو سامنے آنے پر معذرت بھی کی تھی لیکن اب ٹریفک پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close