گھروں میں 2 فٹ تک لمبے 20 کروڑ سے زائد چوہے، برطانوی شہری پریشان ہو گئے

لندن (پی این آئی) حیرت انگیز طور پر 2 فٹ تک لمبے چوہے برطانوی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے لگے جس کے باعث شہریوں کی زندگی سے سکون رخصت ہو چکا ہے۔مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ورک فرام ہوم کی پالیسی کے باعث کئی علاقوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا کے مطابق 2 فٹ تک لمبے چوہے شہریوں کے گھروں کی دیواروں پر چڑھ کر، واش روم اور نالیوں کے ذریعے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کے باعث لوگوں کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہونے کے باعث کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کی گاڑیوں کو گلیوں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کچرا کے ڈرم بھر جاتے ہیں اور انہیں صاف نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں 20 کروڑ چوہے موجود ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close