لاکھوں کے کرنسی نوٹوں سے تیار پاکستانی دلہے کے ہار کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آپ نے دلہے کے ہار تو بہت سے دیکھے ہوں گے، کوئی پھولوں والا ہار تو کوئی نوٹوں سے بنا ہار لیکن ایک پاکستانی دلہے کے ہار نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں دلہے کی انٹری اس انداز میں ہوئی کہ درجنوں لوگ دلہے کے ہار کو اٹھاتے ہال میں داخل ہو رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملکی کرنسی کے نوٹوں سے

بنے ہار کو لوگ اٹھائے آرہے ہیںجس میں 100، 500 اور ہزار کے نوٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔نوٹوں کے اس ہار کی لمبائی دیکھ کر ہر دیکھنے والا حیرت میں مبتلا ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد بھی اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دلہے کے ہار کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close