لاہور میں مسلح ڈاکوؤں نے سپر سٹور سے بسکٹ اور چاکلیٹ لوٹ لیے

لاہور (پی این آئی) لاہور ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے میو اسپتال کے سینئر ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا۔ لاہور پولیس کے مطابق میو اسپتال کے مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی، مقتول کی لاش بیڈ روم سے ملی۔بتایا گیا ہے کہ مقتول ڈاکٹر کے سینے پر چھری کا گہرا زخم تھا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب ایک اور واردات میں لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں واقع سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی،

ملزمان نے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ لی، ڈاکو جاتے جاتے بسکٹ اور چاکلیٹ بھی لے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close