آپریشن کے دوران ڈاکٹر تولیہ مریض کے پیٹ میں بھول گیا

نئی دہلی (پی این آئی) اتر پردیش میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد بھی جب خاتون نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تو اسے مزید 5 دن اسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق مزید 5 دن اسپتال میں رہنے کے بعد بھی جب خاتون کی طبیعت نہ سنبھلی تو اس کے شوہر نے پرائیوٹ اسپتال میں علاج کا فیصلہ کیا جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ موجود ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close