سیالکوٹ(آئی این پی)سیالکوٹ میں شہری نے بیٹے کی شادی پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کردی، بارات میں 23 لاکھ روپے سمیت موبائل فونز اور گرم سوٹ بھی لٹائے گئے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں مقامی شخص کے بیٹے کی بارات گھر سے نکلی تو نوٹوں کی برسات شروع ہوگئی۔
دولہے کی بہنیں بھی سارے راستے گاڑیوں سے نوٹ برساتی رہیں، یہی نہیں دولہے کے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی سمیت موبائل فونز اورگرم ملبوسات بھی نچھاورکیے گئے۔لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی جب کہ راہ گیر بھی خود کو نہ روک سکے اور وہ بھی نوٹ لوٹنے لگے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں