بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے چیتے کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

اسلام کوٹ(آئی این پی)بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالا چیتا ہلاک ہوگیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزریوٹر میر اعجاز علی تالپور کا کہنا ہے کہ چیتا تحصیل اسلام کوٹ کے مختلف علاقوں میںگزشتہ روز دیکھا گیا تھا، علاقہ مکینوں نے چیتے کا شکار کیا ہے۔

ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور نے مزید کہا کہ اطلاع ملنے پر چیتے کو پکڑنے کیلئے مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا، چیتے کو پکڑنے کے بعد کیر تھرپارک میں چھوڑنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی علاقہ مکینوں نے اسے مار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close