اور تو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر کو بھی لوٹ لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں سڑکوں اور راستوں پر عام شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہر کے علاقے جوہر آباد میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے متاثرہ 4 افراد میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر بھی شامل ہیں۔سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق جوہر آباد میں ہوٹل پر ڈاکوؤں نے گزشتہ روز نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوٹل پر لوٹ مار کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کہ رات کو شہر میں لوٹے جانے والے متاثرہ افراد میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ افراد نے واقعہ کے خلاف جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور حسب معمول پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close