ریٹائر ٹیچر کا تین سال تک تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف

کراچی(آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ میں اندھیر نگری کے باعث ایک ریٹائر ٹیچر کے تین سال تک تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد میں ہائی اسکول ٹیچر ریٹائرڈ ہونے کے باوجود تین سال تک تنخواہ لیتا رہا، انکشاف سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے شہید بینظیر آباد کے ڈی ڈی او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہائی اسکول ٹیچر محمد عثمان 2019 میں ریٹائرڈ ہو چکا ہے، پھر کس کی ملی بھگت سے مذکورہ ٹیچر کو تنخواہ دی جاتی رہی۔محکمہ تعلیم کی ہدایت پر واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close