سب سے پہلے آکلینڈ،سب سے آخر میں امریکن جزیرے سمووا کے لوگ نئے سال 2023میں داخل

آکلینڈ /اسلام آباد/نیویارک(آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک 2022 کو الوداع کر کے نئے سال 2023 میں داخل ہوگئے ، دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال آتش بازی اور جشن کے ساتھ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے 2023 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، اس جزیرے میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے،

اس جزیرے میں انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے ہوا جہاں پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کرکے 2023 کا استقبال کیا گیا۔بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیاگیا جس کے بعد لوگوں نے جاپان میں نئے سال کا جشن منانا شروع کیا، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئی۔نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد بیکر آئی لینڈ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو آج 2023 میں داخل ہوگا جہاں انسانی آبادی کا وجود نہیں ہے۔سمووا سے چند گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہوجاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہوجاتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close