پرانے گانے سننے کا شوق، میاں چنوں کی 24 سالہ لڑکی نے 50 سالہ بس ڈرائیور سے شادی کر لی

میاں چنوں (پی این آئی) 24 سالہ لڑکی نے 50 سال کے ساتھ عشق میں مبتلا ہو کر اس لیے شادی کر لی کہ وہ بس ڈرائیور کی موسیقی کے ذوق سے متاثر ہو گئی تھی۔ پنجاب کے شہر میاں چنوں کی رہنے والی شہزادی نامی ایک لڑکی صادق نامی بس ڈرائیور کی لوکل بس میں سفر کر کے لاہور جاتی تھی۔ شہزادی نے حال ہی میں یوٹیوبری کو انٹرویو میں بتایا کہ انہیں صادق سے محبت اس لیے ہوئی کیونکہ وہ دورانِ سفر کم بولتے اور پرانے گانے سنتے تھے۔مزکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سفر کرنے کے لیے ایڈوانس میں بس کی فرنٹ سیٹ بُک کرواتی تھی۔

لڑکی نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صادق سے محبت کا اظہار اس نے پہلے کیا تھا جس کے بعد وہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close