رات طویل ترین، دن مختصر ترین، دن اور رات کا دورانیہ کتنا ہو گا؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) آج 22دسمبر ہے۔ سال کا مختصر ترین دن جبکہ آج کی رات سال 2023 کی طویل ترین رات ہو گی۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج رات کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 22 دسمبر سال 2022ء کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہو گا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جائے گا جس کے بعد 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا۔

22 دسمبر کا دن 10 گھنٹے جبکہ 21 اور 22 کی درمیانی رات 14 گھنٹے طویل ہوگی، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔ اس طرح رفتہ رفتہ دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوتی چلی جائیں گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close