پولیس کو 9 روز میں دو ہزار 60 بار فون کالیں کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

ٹوکیو (پی این آئی) جاپانی پولیس نے 9 روز کے دوران دو ہزار 60 بار فون کالز کرنے پر معمر شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرد کیے جانے والے جاپانی شہری کا اتنی زیادہ کالز کرنے کا مقصد وہاں موجود اسٹاف پر ٹیکس چور اور نالائق ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرنا تھا۔ جاپان کے صوبے سیٹما پریفیکچر کے مذکورہ شہری نے جس کی عمر 67 سال بتائی گئی ہے 30 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران پریفیکچورل پولیس ہیڈکوارٹرز کو مجموعی طور پر 2060 بار کال کیا تاکہ ان پر اپنے غصے کا اظہار کر سکے اور ان سے کہا جائے کہ تم سب ملازمت سے برطرف کیے جانے کے قابل ہو۔

9 دنوں کے دوران اگر ان کالز کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں تو یہ ہر 6 منٹ میں اوسطاً ایک کال بنتے ہیں اور ان کا کل ٹاک ٹائم لگ بھگ 27 گھنٹے بنتے ہیں۔ بالآخر پولیس نے تنگ آکر اس شخص کے گھر چھاپہ مارکر اسے پولیس کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ جاپانی پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے شہری کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اس نے ان الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ پولیس چند روز مجھ تک پہنچ جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close