کراچی (آئی این پی) باکمال لوگوں کی لاجواب قومی ائر لائن پی آئی اے کے طیاروں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں نے ڈیرے ڈال لیے، اس گندگی کا واضح ثبوت اس وقت دیکھنے میں آیا جب مسافروں کو طیارے میں لال بیگ نظر آئے۔پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز میں لال بیگ بھی مسافروں کے ہمسفر بن گئے، جسے دیکھ کر مسافروں نے متعلقہ عملے سے شکایت کی۔
مذکورہ لال بیگ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 کی ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں پائے گئے، اس سے قبل 4 دسمبر کی پرواز کے عملے کو بھی لال بیگوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی تھی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں