سردی سے بچانے کے لیے ماں نے بچی بیگ میں ڈال دی، ڈاکو خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیگ میں 11 روز کی بچی کو رکھا ہوا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ بچی بیمارتھی سردی سے بچانے کیلئے بیگ میں رکھا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، خاتون بیگ کے ساتھ بس سے اتری تو نامعلوم افراد بیگ چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی جگہ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ، واقعہ دوپہر ساڑھے 12 سے ایک بجے کے درمیان پیش آیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close