جڑواں بہنوں سے بیک وقت شادی کرنے والا دلہا دھر لیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) ایک شخص کی جڑواں بہنوں سے بیک وقت شادی کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں اتُل نامی شخص نے رنکی اور پنکی نامی جڑواں بہنوں سے ایک تقریب کے دوران شادی کی۔
اس عجیب و غریب شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جسے عدالت سے 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنیں آئی ٹی انجینئر ہیں جبکہ اتُل ٹریول ایجنسی کا کام کرتا ہے۔ اس حوالے سے بھارت میں وویمن کمیشن نے تینوں افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کی سختی سے روک تھام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close