مسافر بس چلاتے ہوئے ڈرائیور کو دل کا دورہ، ڈرائیور سمیت کتنے ہلاک؟

نئی دہلی (پی این آئی) پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر بس کے ڈرائیور کو بس چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد ڈرائیور بس کو کنٹرول نہ کرسکا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کے کنٹرول نہ کیے جانے کے بعد بس تیزی سے آگے موجود موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور اور زد میں آنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں مسافروں اور رکشے میں موجود 2 بچوں سمیت 6 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں جبکہ مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور کی عمر 60 سال تھی جو کہ کئی سالوں سے بس چلا رہا تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ بس کی اسٹیئرنگ پر ہی گر گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close