کیس کی سماعت کے دوران لاپتہ شہری کمرہ عدالت میں پیش ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں واقع سندھ ہائیکورٹ میں آج صبح اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایک سال سے لاپتہ شہری زید شاہ خود کمرہ عدالت میں پیش ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرا شہری شیخ بلال ظفر پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا، جو گرفتاری کے بعد اس وقت سینٹرل جیل میں ہے۔

لاپتہ شہری کی پیشی کے بعد عدالت نے زید شاہ اور بلال ظفر کی گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد ابراہیم اور نور اسلام کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کر دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close