نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں گائے گھس گئی جو کچھ دیر تک وہاں اِدھر اُدھر گھومتی رہی۔ میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ ہسپتال میں گائے گھس آتی ہے اس لیے ہسپتال میں گائے پکڑنے کے لیے 2 افراد کو بھی نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس روز وہ دونوں ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گائے نے ہسپتال میں موجود طبی آلات بھی کھا لیے۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں دن بھر سیکیورٹی عملہ موجود ہوتا ہے جبکہ گائے کو پکڑنے کے حوالے سے 2 افراد کو الگ سے نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک سیکیورٹی گارڈ اور 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے کر وارڈ بوائے اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں