اندرون ملک پرواز کے مسافر نے اپنا گلا کاٹ لیا، حالت تشویشناک

کراچی (پی این آئی) ائر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالے مسافر نے ایئرپورٹ پر خودکشی کی کوشش کی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے دوران ایک مسافر سلیمان کی دوسرے مسافر سے ہاتھا پائی ہوئی، جھگڑے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے سلمان کو طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا۔

کراچی پولیس کے حکام کے مطابق بورڈنگ سے روکنے پر مسافر سلیمان نے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹا، مسافر کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close