کراچی، ماموں کے گھر ڈکیتی کرانے والی بھانجی گرفتار کر لی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس نے اجمیر نگری تھانے کی حدود میں ماموں کے گھر دوستوں کی مدد سے ڈکیتی کرانے والی بھانجی کو ڈکیت دوست سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی مقابلے میں زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق متین نامی شخص کے گھر سے ڈاکو اسلحے کے زور پر نقد رقم، قیمتی اشیاء اور موبائل فون لے گئے تھے،

متاثرہ شخص نے اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے تفتیش شروع کی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ عائشہ نے اپنے دوست ذیشان کی مدد سے ماموں کے گھر میں ڈکیتی کروائی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کروانے والے شخص کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 اسمارٹ موبائلز فونز برآمد کر کے اصل ملزمان کا پتہ لگا لیا جبکہ گرفتار ملزم ذیشان نے واردات کا اعتراف کیا اور عائشہ کے ملوث ہونے کا بتایا جس پر مدعی کی بھانجی عائشہ عرف اشو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close