سالوں تک نہ نہانے والا آدمی انتقال کر گیا

تہران (پی این آئی) ایک ایرانی شخص جسے کئی دہائیوں تک نہ نہانے کی وجہ سے “دنیا کا سب سے غلیظ آدمی” کہا جاتا تھا، 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق آمو حاجی جنہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے نہانا چھوڑ دیا تھا، اتوار کو جنوبی صوبہ فارس کے گاؤں دیجگاہ میں انتقال کر گیا۔

ایجنسی نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ حاجی نے “بیمار ہونے” کے خوف سے نہانے سے گریز کیا۔ تاہم پہلی بار چند مہینے پہلے گاؤں والے اسے غسل کے لیے غسل خانے میں لے گئے تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2013 میں ان کی زندگی پر “آمو حاجی کی عجیب زندگی” کے عنوان سے ایک مختصر دستاویزی فلم بنائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close