ترک پائلٹ کی بیٹیوں کا سیلاب متاثرہ بچیوں کے لیے گڑیوں کا تحفہ

کراچی(آئی این پی) ترکیہ سے امدادی اشیا کی پرواز کے ہمراہ کراچی آنے والے ترک پائلٹ کی کمسن بچیوں نے پاکستانی سیلاب متاثرہ بچوں کو گڑیوں کا تحفہ بھیج کر ہمدردی کی مثال قائم کر دی۔ترکی نے پاکستان سے برادرانہ اور دوستانہ تعلق ہونے کا ثبوت ایک منفرد انداز میں پیش کیا، پاکستان ا?رمی کے ساتھ مل کر ترکی کے وفد نے سیلابی صورتحال کے دوران متاثرین کی بھرپور امداد کی اور مشکل حالات میں پاکستان سے ہمدردی اور محبت کا سلسلہ جاری رکھا،

اسی تسلسل میں ترکی کے پائلٹ کی کمسن بیٹیوں نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے ہمدردی کی نئی روایت ڈالی، ترکی کے پائلٹ کیپٹن میکائیل کی بیٹیوں نے والد کو پاکستان امدادی سامان لیکر جاتے ہوئے دیکھ کر اپنا حصہ ڈالا۔کیپٹن میکائل کی صاحبزادیوں Nisan Ada اور Esma Milan نے پاکستان کے دکھی سیلاب زدگان بچیوں کیلیے اپنی گڑیاں پیش کیں۔جذبات سے بھری اس کیفیت نے پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کے تعلق کی ایک انوکھی مثال قائم کردی،ترکی کے وفد نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا،ترکی کی جانب سے پاک ا?رمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close