پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے خواجہ سراکی ٹریننگ مسئلہ بن گئی، وجہ کیا بنی؟

فیصل آباد (آئی این پی )محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے ٹرانسجینڈر کی ٹریننگ مسئلہ بن گئی، کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ ٹریننگ دلوانے اور اسکی رہائش کا انتظامات کرنے کیلئے پولیس افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے، پولیس ٹریننگ کالج لاہور کے کمانڈنٹ بشریٰ جمیل نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب کو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ضلع رحیم یار خان میں بھرتی ہونے والے صبیحہ بی بی بیلٹ نمبری 997کو ریکروٹ کلاس کورس نمبر 14 کی تربیت کیلئے بھیجا گیا ہے کہ اسکو لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ تربیت دی جائے لیکن مذکورہ صبیحہ بی بی نے خود کو ٹرانسجینڈر ظاہر کیا ہے،

جس کی وجہ سے اگر اسکو لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ رکھا جاتا ہے تو لیڈی کانسٹیبل پریشان اور اگر کانسٹیبلان کے ساتھ تربیت دی جائے تو مذکورہ ٹرانسجینڈر پریشان ہے جس پر افسران نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرانسجینڈر کی تربیت کیلئے کیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم ابھی تک مذکورہ ٹرانسجینڈر کی تربیت اور رہائش ایک مسئلہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں