اسکول بینچ پر سونے والا استاد معطل کر دیا گیا، کارروائی شروع

لاڑکانہ(آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول بینچ پر سونے والے استاد کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے دوران ڈیوٹی اسکول بینچ پر سونے والے استاد عبدالرحیم کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔لاڑکانہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول جیل کالونی کے استاد عبدالرحیم فرائض کی انجام دہی کی بجائے اسکول میں ایک بینچ پر سوتے پائے گئے تھے،

ان کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر ضلعی تعلیمی افسر پرائمری لاڑکانہ نے پرائمری اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے معطل استاد کے خلاف کارروائی کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم بھی کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close