مفتاح اسماعیل نے کراچی میں اپنی مشہور کھابوں کی جگہوں کا نقشہ پیش کر دیا

لندن ( آئی این پی ) مستعفی وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں ایک ٹوئٹر صارف کو کراچی میں اپنی مشہور کھابوں کی جگہوں کا نقشہ پیش کر دیا ۔پیر کو ٹوئٹر پر ایک فرخ عباسی نامی صارف نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ جب آپ لندن سے کراچی واپسی کرینگے تو سب سے پہلے کراچی کے کونسے ریسٹورنٹ جائیں گے،

اس پر سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کراچی آئو گا تو میں زاہد، ادریس، جاوید نہاری ہائوس ، آل کیباب ، غفار اینڈ میروت کیباب اور گولا ایٹ دھوراجی کے علاوہ بہت سی چوائسز ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close