نوابشاہ کے گاؤں میں برساتی پانی سے مگرمچھ نکل آئے، پھر کیا ہوا؟

نوابشاہ(آئی این پی)نوابشاہ کے گائوں یوسف ڈاہری میں برساتی پانی سے مگرمچھ نکل آئے،مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیئے ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ لیے جنہیں وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کئی روز سے مختلف علاقوں میں کھڑا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپربارش کے پانی کی نکاسی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close