ملکہ الزبتھ کی تابوت کو پروٹوکول دینے والا گارڈ گر کر بے ہوش، ویڈیو دیکھیں

لندن (پی این آئی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے تابوت کے پروٹوکول پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر منہ کے بل گرپڑا۔ لندن ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا۔ سفید بالوں والا گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا۔ گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close