پشاور، بچے نے گاڑی پر لکیر کھینچ دی، بڑوں کا بھی جھگڑا ہو گیا، 2 افراد ہلاک

پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی بات پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔تہکال پولیس اسٹیشن میں ضیا اللہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق شام کے وقت افنان(بچہ)بھاگتا ہوا گھر میں داخل ہوا جس کے ساتھ ہی ہمارے ہمسائے میں رہنے والے تین افراد بھی گھر میں گھس آئے اور بچے کو پکڑ کر مارنے لگے۔

مدعی کے مطابق جب میرے چچا نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ طیش میں آگئے اور گالم گلوچ کے بعد فائرنگ کھول دی۔فائرنگ کے نتیجے میں چچا داد شاہ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ غیرملکی ویب سائیٹ کے مطابق تہکال پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نعیم خان نے بتایا کہ افنان نامی بچے نے ملزمان کی گاڑی پر لکیر کھینچی تھی جس پر ملزم شاہ زیب نے بچے کو مارنے کی کوشش کی۔ جب بچہ بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اسلحہ لے کر گھر میں ان کے پیچھے گھر میں گھس آئے۔ایس ایچ او کے مطابق بحث و تکرار میں جب بڑے کود پڑے تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ملزمان میں ایک کی عمر 60 سال، دوسرے کی 36 اور تیسرے ملزم کی عمر 26 سال ہے۔ایس ایچ او نعیم خان نے بتایا کہ ان دونوں ہمسایوں کی پہلے سے کوئی دشمنی نہیں تھی بلکہ یہ اسی دن معمولی بات پر لڑپڑے تھے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے۔ تاہم ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close