وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ سیہون، وزیراعلیٰ کی کشتی تیل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئی، پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگانا پڑا

سیہون(آئی این پی ) سیہون کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی تیل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئی۔دورہ سیہون کے دوران وزیراعلی سندھ کی کشتی لعل باغ کے مقام پر پہنچی تو تیل ختم ہونے پرکشتی بند ہوگئی۔

اس موقع پرکشتی چلانے والی ٹیم نے پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگایا اور کچھ دور جانے کے بعد دوسری کشتی لائی گئی جس میں مراد علی شاہ سوار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کشتی بند ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو پر اظہار برہمی کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close