شاہ کوٹ، ہسپتال جاتی خاتون نے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس میں بچے کو جنم دے دیا

شاہ کوٹ (پی این آئی) خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے ریسکیو1122کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا ۔شاہ کوٹ کے نواحی گائوں بلوچنی سے ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122کا عملہ مریضہ کو ایمبولینس میں منتقل کر رہا تھا کہ زچہ کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی امداد دی گئی چونکہ ڈیلیوری میں ٹائم کم تھا

اس لئے ریسکیو1122پیرا میڈیکل سٹاف نے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی اور نومولود بچے بیٹے نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا زچہ و بچہ کی حالت بہتر تھی انہیں مزید علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔ بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں مدد کرنے پر لواحقین نے مسرت کا اظہار کیا اور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close