کراچی سے لگژری کار کی برآمدگی کا معاملہ، نیا موڑ آ گیا

کراچی(آئی این پی ) کسٹم کورٹ نے برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت میں برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 8 ستمبر کو مقرر کرتے ہوئے 8 ستمبر تک تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے میں جمیل شفیع اور نوید بلوانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ مقدمے میں نوید یامین نامی ملزم مفرور ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کسٹمز نے برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے چوری ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین اور لگژری گاڑیوں میں شامل بینٹلے ملسن نامی لگژری کار کراچی میں ڈیفنس کے ایک بنگلہ سے برآمد کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close