جسے اللہ رکھے، کشتی ڈوبنے کے بعد فریزر میں پناہ لینے والے مچھیرے کو 11 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

ساؤ پاؤلو (پی این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں ایک مچھیرے نے بحر اوقیانوس میں کشتی ڈوبنے کے بعدمچھلی ذخیرہ کرنے کےفریزر میں پناہ لےلی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رومالڈو نامی مچھیرا اگست کے اوائل میں مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گیا جہاں اس کی کشتی میں سوراخ ہوگیا اور وہ پانی میں گِھر گیا۔ کشتی سمندر میںڈوب گئی اور اس دوران مچھیرے نے کشتی میں موجود فریزر میں پناہ لی جو سمندر میں تیر رہا تھا۔گیارہ دن بعد سرینام کے ساحل کے قریب مچھیرے کو دیگر مچھیروں نے زندہ بچا لیا۔مچھیرے کو سورینام کے ہسپتال میں علاج معالجہ فراہم کیا گیا ۔برازیلین مچھیرا واپس اپنے ملک آگیا ہے،

اس نے بتایا کہ مجھے تیرنا نہیں آتا تھا تو فریزر میں کود گیا تھا، شارک نے کئی بار فریزر کا گھیراؤ کیا لیکن حملہ آور نہیں ہوئیں۔مچھیرے کا کہنا ہے کہ میں جاگتا رہا، طلوع و غروب آفتاب دیکھتا رہا اور خدا سے دعا کرتا رہا کہ میری مدد کر اور واقعی خدا نے میری دعا سن لی اور میری جان بچ گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close