خیبر پختونخوا میں سیلابی پانی اترتے ہی خطرناک سانپ نکل آئے، کتنے شہریوں کو ڈس لیا؟

پشاور (پی این آئی) شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے گزرنے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خطر ناک سانپ نکلنے لگے۔ محکمہ صحت فلڈ ایمرجنسی سرویلنس اینڈ رسپانس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 21 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع نوشہرہ میں 15 افراد ، اسی طرح چارسدہ میں چار جبکہ ڈی آئی خان اور کرک میں ایک ایک شخص کو سانپ نے ڈسا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کا علاج کیمپوں میں کیا گیا ہے۔

ڈائیریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نیک داد آفریدی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں کا پانی جنگلات، پہاڑی سلسوں اور بلوں میں داخل ہونے سے سانپ بھی پانی بہہ گئے ہیں اور سیلاب پانی سے ان علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close