سعودی عرب میں کتے نے اپنے ہی مالک کو جیل بھجوا دیا

جدہ (آئی این پی)سعودی عرب میں کتے نے اپنے ہی مالک کو جیل بھجوا دیاسعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک سوڈانی شخص کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کے الزام میں 10دن کی قید کی سزا سنائی ہے کیوں کہ اس کے بھونکنے والے کتے نے اس کے پڑوسیوں کو پریشان کیا تھا، جدہ کے بندرگاہی شہر میں ایک رہائشی عمارت میں اپنے اپارٹمنٹ کے اندر ایک کتا پالا ہوا تھا لیکن 2 پڑوسیوں نے اس کتے کے ہر وقت بھونکنے کے باعث حکام کے پاس سوڈانی تارکین وطن کے خلاف قانونی شکایات درج کرائیں،

جہاں موقف اختیار کیا کہ کتے نے پڑوسیوں کو نقصان پہنچایا اور خوفزدہ کیا، مجوزہ شکایات پر کیس عدالت میں چلا گیا جہاں سماعت کے دوران کتے کے مالک نے شکایات کو بے بنیاد قرار دیا تاہم عمارت میں موجود بچوں پر کتے کے ہر وقت بھونکنے پرکتے کے مالک سوڈانی شخص کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر مجرم قرار دیا گیا اور عدالت نے اسے 10دن کے لیے جیل بھیجنے اور دوسروں کو نقصان نہ پہنچانے اور رہائشی اپارٹمنٹس میں کتوں کو پالنا بند کرنے کے عہد پر دستخط کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close