مسافر ٹرین تیزگام میں رقص و سرور کی محفل، ٹرین کی نجی انتظامیہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی ) محکمہ ریلوے نے تیزگام میں رقص و سرور کی محفل سجانے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ نجی کمپنی کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا۔

تیزگام ٹرین کے اندر خواجہ سرا گانوں پر رقص کرتے رہے اور مسافر ان کی ویڈیو بناتے اور تالیاں بجاتے رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close