تقریر کے دوران تاجر کی روح پرواز کر گئی

قائرہ (آئی این پی)مصر میں ایک کانفرنس کے دوران تقریر کرتے ہوئے سعودی تاجر کی روح پرواز کر گئی،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی تاجر محمد القحطانی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب افریقی کانفرنس میں تقریر کررہے تھے کہ اچانک بیہوش ہو کر گر گئے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تقریر کے دوران گرے اور بیہوش ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دار فانی سے کوچ کرگئے،القحطانی السلام ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین تھے اور خیر سگالی سفیر کے طور پر کئی اعزازی عہدوں پر فائز رہے،

سعودی تاجر کی اچانک موت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close