شاہ رخ سے پسند کی شادی کرنے والی کی نمرہ کاظمی کی کہانی کا نیا موڑ، شوہر سےطلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں، والدین کے گھر سے بیان

کراچی (آئی این پی )تونسہ میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی نے کہاہے کہ وہ اپنے شوہر شاہ رخ سے الگ ہوئی ہے اور نہ ہی اس سے طلاق لی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میں والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کے گھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی، شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے۔

نمرہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا جس پر شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا، میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔نمرہ کاظمی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی، میری بیٹی شاہ رخ کے گھر سے بھاگی نہیں، نمرہ ڈی جی خان کے تھانے پہنچی تو پولیس نے ہمیں فون کیا، ہم نے پولیس سے کہا نمرہ کو شاہ رخ یا اس کے خاندان کے حوالے نہ کیا جائے، ہم پرسوں ڈی جی خان پہنچے پھر عدالت کے ذریعے نمرہ کوہمارے حوالے کیا گیا۔والدہ نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ جھوٹی ہے اس نے پہلے بھی بہت جھوٹ بولے ہیں۔خیال رہے کہ چار ماہ قبل کراچی کی رہائشی لڑکی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔گزشتہ روز نمرہ کاظمی کی درخواست ڈی جی خان کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close